مائیکل فلپس مسلسل 4 اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے

ریو ڈی جنیرو: امریکی تیراک مائیکل فلپس اولمپکس گیمز میں ایک ہی کھیل میں مسلسل 4 مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس گیمز میں امریکی تیراک نے 200 میٹر میڈلے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے مجموعی طور پر اپنا 22 واں اور ریو اولمپکس میں چوتھا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ 31 سالہ تیراک اولمپکس مقابلوں میں ایک ہی طرز کی گیم میں لگاتار 4 گولڈ میڈل حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.