ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا میرے لیے وقار کا معاملہ ہے، یونس خان

ابو ظبی:  سینئر بیٹسمین یونس خان نے کہاکہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا میرے لیے وقار کا معاملہ ہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں اپنے کرکٹ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کر چکا،2009میں اپنی زیرقیادت ٹیم کو ورلڈ ٹی 20کا فاتح بھی بنوایا اور پھر ازخود اس فارمیٹ کو چھوڑا، ہر فارمیٹ میں میرا مقصد یہی ہے کہ کچھ حاصل کر کے پھرآگے بڑھوں، ایک روزہ کرکٹ میں بھی ایسا ہی کرناچاہتا ہوں۔

انھوں نے پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر بھی زور دیا۔ یاد رہے کہ یونس خان کوٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت انگلینڈ سے سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، وہ خود اس کے لیے کافی بے چین تھے، البتہ سلیکٹرز کے اس فیصلے سے چیف کوچ وقار یونس خوش نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.