ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ، ثانیہ مرزا اور ہنگز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں کوارٹر فائنل کا میچ جیت لیا۔

لندن: ) ثانیہ مرزا اور سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز پر مشتمل جوڑی نے آسٹریلیا اور قازقستان کی کھلاڑیوں کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ثانیہ اور ہنگز نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات پانچ سے جیتا۔ ٹاپ سیڈ جوڑی کو دوسرے سیٹ میں مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جسے ثانیہ اور ہنگز نے سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔

 

تبصرے بند ہیں.