گزشتہ مالی سال پٹرول کی خریداری بڑھ گئی

گزشتہ مالی سال سی این جی کی کم دستیابی سے پٹرول کی خریداری بڑھ گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ فرنس آئل کی کھپت میں کمی ریکارٖڈ کی گئی۔

 

اسلام آباد: () آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران پٹرول کی فروخت بائیس فیصد اضافے سے سینتالیس لاکھ ٹن رہی ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت بھی سات فیصد اضافے سے چوہتر لاکھ ٹن رہی۔ فرنس آئل کی خریداری چار فیصد کمی سے اکانوے لاکھ ٹن رہی۔

 

تبصرے بند ہیں.