ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ، اینڈے مرے اور فیڈرر تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے

برطانیہ کے اینڈے مرے اور سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ 

لندن: () عالمی نمبر تین اینڈے مرے نے دوسرے راونڈ کے میچ میں نیدرلینڈز کے ہاسی روبن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ہاسی کے خلاف مرے کی جیت کا سکور چھ ایک، چھ ایک اور چھ چار رہا۔ عالمی نمبر دو سیڈ راجر فیڈرر نے امریکا کے Sam Querrey کو چھ چار، چھ دو اور چھ دو سے مات دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ دفاعی چیمپئن پیٹرا کوویتا کو تیسرے راونڈ میں رسائی کے لیے کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کوویتا نے جاپان کی کرم نارا کو چھ دو اور چھ صفر سے زیر کیا۔

 

تبصرے بند ہیں.