ورلڈ ہاکی لیگ، پاکستان آج آئرلینڈ کے خلاف پلے آف میچ کھیلے گ

ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان آج آئرلینڈ کے خلاف پلے آف میچ کھیلے گا۔ آخری دونوں میچز جیت کر گرین شرٹس ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔ 

اینٹورپ: ( پاکستان آخری دونوں میچز جیت کر ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں کواٹر فائنل میں شکست کے بعد گرین شرٹس نے ریو اولمپکس میں براہراست شرکت کا موقع کھو دیا۔ ورلڈ ہاکی لیگ کے آخری دونوں پلے آف میچز جیت کر پاکستان پانچویں پوزیشن کے ساتھ 2016 کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔ فارمیٹ کے مطابق ریو اولمپکس میں بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ برازیل میزبان ہونے کی وجہ سے اولمپکس میں شرکت کرے گا۔ چھ ٹیمیں ورلڈ ہاکی لیگ سے اولمپکس میں جگہ بنائیں گی۔ پاکستان اگر ورلڈ ہاکی لیگ کے اپنے آخری دونوں میچز جیتتا ہے تو پھر گرین شرٹس ریو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر جائیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.