تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے تجویز دی ہےکہ اب وقت آ گیا ہےکہ عمران خان اور جنرل عاصم منیر ایک کمرے میں بیٹھیں اور دونوں کو ایک دوسرے سے جو گلے شکوے ہیں کرلیں، ایک دوسرے کے تحفظات سن لیں۔ایک انٹرویو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے جو خبریں جنرل عاصم منیر تک پہنچائی جا رہی ہوں ان میں صداقت نہ ہو اور جو باتیں عمران خان کو بتائی جا رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہ ہوں۔ اسد عمرکا مزید کہنا تھا کہ ان کی یہ تجویز پارٹی پوزیشن نہیں ان کا اپنا خیال ہے لیکن کسی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.