وقار یونس کی قذافی اسٹیڈیم آمد، ذمہ داری ملنے کا امکان

وقار یونس کی پی سی بی ہیڈ کوارٹرز آمد سے انھیں مستقبل میں کوئی ذمہ داری سونپنے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں۔ تبدیلیوں کے مطالبات کی ہوا نے کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا، دونوں ایمرجنگ کرکٹزر کیمپ کے دوران کافی دیر تک مینجمنٹ اور ٹیم میں ممکنہ اکھاڑ پچھاڑ پر غور کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق وقار یونس جمعرات کو اچانک قذافی اسٹیڈیم آئے، بورڈ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا دورہ نجی نوعیت کا تھا اور وہ اپنے بیٹوں کو سیر و تفریح کی غرض سے لائے تھے، دوسری طرف ان کی آمد کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کی بات چیت کا بھی موضوع بن گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ایمرجنگ کرکٹرزکیمپ کے دوران کافی دیر تک کھلاڑیوں کی رہنمائی کے بجائے نیٹ سے تھوڑے فاصلے پر کھڑے ہوکر پاکستان کرکٹ کی غیر یقینی صورتحال پر بات چیت کرتے رہے۔

تبصرے بند ہیں.