وقار یونس سے تنازع کی خبریں بے بنیاد ہیں: سرفراز

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا۔ وقار یونس اور سرفراز احمد تنازع کی خبروں پر وکٹ کیپر بیٹسمین سے صفائیاں دلوا دی گئیں.

لاہور: بورڈ کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اس وقت سب اچھا ہے کے لیے استعمال ہوا جب قومی ہیرو سرفراز احمد کوچ وقار یونس سمیت کوچز کے گن گاتے سنائی دیئے گئے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وقار یونس بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔ اگر وہ انہیں تھوڑا ڈانٹ بھی لیں تو وہ بالکل بھی برا نہیں منائیں گے۔ ٹیم کا مورال بلند ہے اس لئے ایسی خبریں میڈیا میں نہیں آنی چاہیں۔

تبصرے بند ہیں.