سعودی عرب اسلحے کی خریداری کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مجموعی طور پر گزشتہ برس آٹھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کا اسلحہ خریدا

جدہ : اسلحے کی خریداری میں سعودی عرب بھارت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ۔ بین الااقوامی ادارے آئی ایچ ایس کی رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار چودہ میں مجموعی طور پر 64 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت ہوا ، جس میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب کا ہے ۔ سعودی عرب اور امارات نے مشترکہ طور پر 8 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدا جبکہ سن 2013 میں بھارت کا نمبر پہلا تھا ۔ اسلحے کی تجارت میں اس ریکارڈ اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ اور ایشیائی بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2014 کے دوران سعودی عرب کی اسلحے کی مانگ میں 54 فیصد اضافہ ہوا ۔

تبصرے بند ہیں.