اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، کابینہ نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خط پر رجسٹرار سپریم کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی.ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس رات 8 بجے طلب کیا گیا تھا جو تقریباً سوا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد سوا 9 بجے ختم ہوگیا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں الیکشن التوا سے متعلق کیس اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے معاملے پر بھی بحث کی گئی، کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری اورسرکاری افسران شریک نہیں ہوئے.وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ایسے وقت پر بلایا گیا تھا جب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.