Latest National, International, Sports & Business News

وفاقی پولیس نے رانا ثنا کے وارنٹ لیکر آنیوالی اینٹی کرپشن ٹیم کو واپس بھیج دیا

اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس کی مدد لینے تھانہ کوہسار پہنچی: پولیس ذرائع

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس کی مدد لینے تھانہ کوہسار پہنچی  اور وفاقی وزیر داخلہ کے وارنٹ سے آگاہ کیا جس پر پولیس حکام  نے مؤقف اپنایا کہ رانا ثنا اللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن کی ٹیم میں 4 افسران شامل تھے جنہیں وفاقی پولیس  نے واپس بھیج دیا۔

پولیس حکام  نے اینٹی کرپشن کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے اور  وہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے۔

واضح رہےکہ اینٹی کرپشن نے وزیرداخلہ راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.