وفاقی وزیر آئی ٹی کی فیس بک وفد سے ملاقات، پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے پر بات چیت

فیس بک کے وفد نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا

ملاقات میں فیس بک سے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ضروری ہے فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔

ملاقات میں فیس بک وفد کا کہنا تھاکہ میٹاورس اور انٹرنیٹ مستقبل کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے، میٹاورس سے پاکستان طویل مدتی معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے۔

فیس بک کے وفد نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔

تبصرے بند ہیں.