ایف بی آرکی طرف سے ماہانہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلیے ٹیکس دہندگان کے ریفنڈزروکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر سے دستیاب دستاویز کے مطابق رواں ماہ (اگست) کے پہلے 19دنوںمیں ٹیکس دہندگان کوجاری کیے جانیوالے ریفنڈز وریبیٹ میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں19دنوں میں ٹیکس وصولیوں میںساڑھے 29فیصد اضافہ ہوا،دستاویزکے مطابق رواں ماہ میں 19 اگست تک ایف بی آرکی طرف سے ٹیکس دہندگان کوانکم ٹیکس وسیلزٹیکس ریفنڈاور کسٹمز ڈیوٹی پر ری بیٹ کی مدمیں مجموعی طور پر 4.79ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کیے جانیوالے 6.6ارب روپے کے ریفنڈ وری بیٹ کے مقابلہ میں 27فیصد کم ہیں۔
تبصرے بند ہیں.