وسط ایشیائی ریاستوں کا تجارت کیلئے پاکستانی بندرگاہیں استعمال کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں کا تجارت کے لئے پاکستانی بندرگاہیں استعمال کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ کرغزستان سے اسلام آباد کیلئے براہ راست فضائی سروس بھی شروع کی جائے گی۔

اسلام آباد: ) اسلام آباد میں ہونیوالی تین روزہ سینٹرل ایشیائی بزنس تعاون کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ کانفرنس میں پاکستان افغانستان اور کرغستان نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں شریک ممالک نے تجارت کے حوالے سے 16 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں زراعت، صنعتی سامان، آٹو انڈسڑی، سبزیوں اور فروٹ سے متعلق ایم او یوز شامل ہیں۔ کانفرنس میں تجارت کے طویل المدتی اور پائیدار منصوبے بنانے خوراک، چمڑے اور ادویات کی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ سینٹرل ایشیائی ممالک اور پاکستان ایک دوسرے ملکوں میں بینک اور مالیاتی ادارے قائم کریں گے۔ تجارت کے لیے پاکستانی بندرگاہیں استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں طے پایا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس دسمبر 2014ء میں کرغزستان میں تجارتی نمائش لگائے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.