وزیر محنت سندھ سعید غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے استعفی وزیراعلی سندھ کو بھجوا دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر محنت سندھ سعید غنی بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے وزارت سے مستعفی ہوئے۔ وہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات بھی رہ چکے ہیں۔سعید غنی نے اپنا استعفی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دیا جس کے جلد منظور ہونے کے امکانات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.