فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں آرمی چیف کا کیس لڑنے کیلئے کابینہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ خیال رہے کہ فروغ نسیم کے دوبارہ وزیر بننے کے بعد وفاقی کابینہ اراکین کی تعداد 48 سے بڑھ کر 49 جبکہ وفاقی وزرا 24 سے بڑھ کر 25 ہوگئی۔ حکومتی وزرائے مملکت 4، مشیر 5 اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 15 ہے۔
تبصرے بند ہیں.