Latest National, International, Sports & Business News

وزیر داخلہ کا عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی عناد میں اندھے لوگوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی، منصوبے کے تحت لوگوں کو پاکستان اور برطانیہ سے بھیجا گیا، پکڑے جانے والوں کیخلاف کسی ثبوت کی ضرورت نہیں تھی، شیخ راشد شفیق نے واقعہ میں ملوث ہونا تسلیم کیا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک دن پہلے پلاننگ بتا دی تھی، سعودی عرب میں گرفتار کچھ افراد کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔لاہور میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو مسجد نبویؐ واقعہ سے دکھ ہوا، مسجد نبویؐ کے افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، لوگوں کو اس کام کی ترغیب دی گئی، ایک صاحب لوگوں کا گروہ لے کر سعودی عرب پہنچا، عوام نے قانونی کارروائی کیلئے اداروں سے درخواست کی، لوگوں نےغم و غصے میں پولیس اور دیگر اداروں سے رابطہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.