Latest National, International, Sports & Business News

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔ سہیل آفریدی اس وقت خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داران نے تاحال ان دعووں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھےکوئی اطلاع نہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں علی امین گنڈاپور کی جانب سے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر الزامات لگائے گئے تھے جب کہ جواب میں علیمہ خان نے بھی ان پر الزامات لگائے تھے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صوبے کے حکومتی امور اور پارٹی معاملات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.