وزیر اعظم کا دورہ کراچی خاص اہمیت کا حامل ہے ، آرمی چیف کے ساتھ ایکسپو سنٹر میں نمائش بھی دیکھیں گے
کراچی ( ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج کراچی جائیں گے جہاں وہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے ، مبصرین کی رائے میں وزیر اعظم کا یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے اور اس دورے کے دوران کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے ، وزیر اعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود ہونگے جو بعد ازاں ایکسپو سنٹر میں منعقدہ نمائش بھی دیکھیں گے –
تبصرے بند ہیں.