وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان اتحادیوں کی معاون خصو صی بننے کی دوڑ سے متعلق گفتگو ہورہی ہے۔مبینہ آڈیو میں نامعلوم شخص وزیر اعظم سے کہتا ہے کہ ایازصادق صاحب کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے ‘ایس اے’ پی ایم سے بھی شیئر مانگ رہے ہیں جس پر شہباز شریف کہتے ہیں کہ ہاں بالکل،بلاول نے بات کی تھی’۔جس کے بعد نامعلوم شخص کہتا ہے کہ یہ پھر اب دیکھ لیں، پھر ہم نے ظفر محمود کو لگانا ہے اور جہانزیب صاحب کو لگانا ہے،میں پھر آپ کو ایک فائنل نمبر بتا دوں گا جس پر شہباز شریف بولتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر سے بھی شیئر کر لیں ناں، پیپلز پارٹی ہی نہیں باقی بھی شیئر کر لیں۔اس کے بعد نامعلوم شخص کہتا ہے کہ وہ پھر جے یو آئی اور ایم کیو ایم بھی بھی مانگے گی۔ایم کیو ایم کے ایک بندے کا نام ملک احمد علی بتا رہا ہے کہ یہ سارا ڈیل کرانے میں اس کا بڑا کریٹیکل رول تھا۔مبینہ آڈیو میں شہباز شریف سوال کرتے ہیں کہ کون؟ جس پر جواب دیتے ہوئےنامعلوم شخص کہتا ہے کہ یہ سر کراچی کا بندہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.