وزیر آباد حملہ، پی ٹی آئی کا ایف آئی آر کے اندراج کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد انتخابات کیلئے اسمبلیاں تحلیل کر کے چاروں صوبوں میں فوری انتخابات کی راہ ہموار کی جائے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی، اراکین صوبائی اسمبلی وزیر آباد میں حملے کی ایف آئی کے اندراج کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا لاہور میں اہم ترین اجلاس ہوا، عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، حقیقی آزادی مارچ کے اگلے مرحلے کے آغاز سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی، عمر ایوب، ڈاکٹریاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،حماد اظہر،اعجاز چودھری، شفقت محمود ، اوردیگر قائدین شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے وزیر آباد حملے کے حوالے سے ابتدائی فرانزک رپورٹ پارٹی قیادت کے سامنے پیش کی۔

تبصرے بند ہیں.