وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب22جولائی کوہوگا‘سپریم کورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حمزہ شہباز کو دوبارہ انتخاب تک وزیراعلیٰ پنجاب قبول کر لیا۔ صوبے میں حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا ہے حمزہ شہباز 17 جولائی تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں منحرف اراکین کے ووٹ شمار کیے بغیر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس کے علاوہ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے وکیل امتیاز صدیقی نے کہا کہ پنجاب حکومت تیار ہے کہ پنجاب اسمبلی میں دوبارہ انتخابات ضمنی الیکشن کے تین چار روز بعد ہوگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور حمزہ شہباز سے مشاورت ہوئی ہے۔ 17 جولائی تک حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ دو مخالف گروپس کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے۔ اللہ کا شکر گزار ہے کہ کسی حد تک سیاسی گروپس میں اتفاق ہوا ہے۔ یہ دونوں جانب کی کامیابی ہے۔

تبصرے بند ہیں.