Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

وزیراعظم نے جنوبی سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کے لیے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کو فوری طور پر 50 ہزار روپے فی خاندان فراہم کئے جائیں اور کھانے اور صاف پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور ان کی فوری امداد ہے۔ متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.