Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس طلب کل کر لیا۔مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر 12 بجے ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر اپنا اپنا مؤقف پیش کریں گی۔ذرائع کے مطابق سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا امکان ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست تک حکومت کے خاتمے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد 90 روز میں انتخابات کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.