ترک عوام نے باغی فوجی گروپ کی اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی

انقرہ: ترکی میں فوج کے ایک باغی گروپ نے اقتدار پر قبضے کی کوشش کی جسے ترک صدر کی اپیل پر عوام، پولیس اور جمہوریت پسند فوج نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا جب کہ باغیوں کی جانب سے فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں 17 پولیس اہلکاروں سمیت 42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوج کے ایک باغی گروہ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی جسے ترک عوام، پولیس اور فوج نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ ترک حکومت نے تمام اداروں کا کنٹرول دوبارہ سے حاصل کر لیا ہے جب کہ استنبول ایئرپورٹ پر معطل فلائٹ آپریشن بھی بحال کر دیا گیا ہے۔ ترک کے اقلیتی فوجی گروپ کی جانب سے گن شپ ہیلی کاپٹرز سے فائرنگ اور جیٹ طیاروں سے بمباری کے واقعات میں 17 پولیس اہلکاروں سمیت 42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.