اسلام آباد:وزیراعظم کی صدارت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جائزہ اجلاس ‘حکومت کاعوام کیلئے بڑاریلیف‘یکم مئی سے ملک میں لوڈشیدنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت‘اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 27 بجلی گھروں میں سے 20 کوفعال بنادیاگیا،20 بجلی گھروں کے چلنے سے پیداوارمیں اضافہ ہوا،گزشتہ حکومت نے4 سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا،موجودہ حکومت نے صرف2ہفتے میں ایندھن کاانتظام کیا،بجلی کی مجموعی پیداوار18 ہزار500 میگاواٹ ہے، وزیراعظم کی30 اپریل تک بجلی پیداوارمیں حائل مسائل کاسدباب کرنے کی ہدایت‘شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کولوڈشیڈنگ سے مشکلات میں مبتلانہیں کرسکتے،ایندھن کے مربوط نظام کی تشکیل،آئندہ ماہ کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔
تبصرے بند ہیں.