Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم شہبازشریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے،ذرائع

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت منعقد ہوگا، جس میں غزہ پیس بورڈ میں شامل تمام ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 13 سے 15 فروری تک جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد وہیں سے واشنگٹن روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پیس بورڈ میں شامل تمام مسلم ممالک اجلاس میں ایک مشترکہ موقف اپنائیں گے۔ اجلاس کے دوران غزہ کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.