وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال سمیت امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماوں نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں ملکی سکیورٹی، معاشی معاملات اور دوست ممالک کے ساتھ مالی تعاون، چینی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان سمیت امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے بند ہیں.