وزیراعظم آفس سے فارغ افسران کا دوسری وزارتوں میں تقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعظم سیکریٹریٹ سے فارغ کیے گئے ڈپٹی سیکریٹریزکو دوسری وزارتوں میں لگانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ وزیر اعظم آفس سے فارغ کیے گئے محمد نشاط کی خدمات سی ڈی اے کے حوالے،محمداقبال آصف کوڈپٹی سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی، محمد اقبال کی خدمات واپس ایف بی آر،عارف کریم ڈپٹی سیکریٹری اموراقتصادی ڈویژن، قاسم چٹھہ کی خدمات واپس اے جی پی آر، ہدایت اﷲ ڈپٹی سیکریٹری فنانس ڈویژن، پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گروپ گریڈ19 کے عبدالرحمان عابدجو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اسلام آبادکے ڈائریکٹرتھے،انہیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام لاہورکاڈائریکٹرلگادیاہے اور ورکرز ویلفیئرفنڈکے گریڈ21 کے اوایس ڈی محمدسعید احمدکوواپس ورکرز ویلفیئر فنڈبھیج دیا گیاہے۔دریں اثنا ایف آئی اے میں سابقہ دورحکومت میں سیاسی بنیادوں پر ڈیپوٹیشن پرتعینات12 افسران کی خدمات واپس کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق یہ افسران نادرا، بینک آف پنجاب اوراے جی پی آر سے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات کیے گئے تھے ان افسران میں محمدمالک ڈائریکٹرایف آئی اے کراچی،آصف افتخار،وقاص رفیع اعوان، قیصراشفاق ،عرفان احمدشیخ، نادراکے منور اسلام ،عثمان احمد، نصیراحمد،اعظم میمن،ماہین نبیل گبول، نیکٹا کے حارث مرزا اوراے جی پی آرکے مختار الدین اوریونس طاہرشامل ہیں۔آئی این پی کے مطابق وزارت پٹرولیم نے جمعرات کواوجی ڈی سی ایل کے قائم مقام ایم ڈی کیلیے3 نام وزیراعظم کوبھجوادیے ہیں جن میں ایگزیکٹوڈائریکٹر جوائنٹ وینچرمحمدریاض خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹرپالیسی وزارت پٹرولیم بشارت مرزا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایکسپلوریشن زید فراقی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.