بجلی کے درجنوں غیرقانونی کنکشن منقطع، 10 افراد گرفتار

لاہور / کوئٹہ / پشاور: ایف آئی اے کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری ‘دس افراد گرفتارکرلیے گئے درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ صادق آباد کے مختلف علاقوںمیںبجلی چوروںکیخلاف چھاپے مختلف تھانوں میں 40مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ ٹاسک فورس نے گزشتہ روز ملتان روڈ پر چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے والے فیکٹری مالک کو موقع پر پکڑ لیا۔ میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ ٹاسک فورس نے فیکٹری کے مالک اور ملازم کو گرفتار کرکے ان کیخلاف پرچہ درج کرلیا ہے۔ شیخوپورہ میں چھاپہ مارکر ایک گلاس فیکٹری اور 150 گھروں میں گیس چوری پکڑ لی۔ پشاور میں چھاپوں کے دوران2 بجلی چور جہانگیر اورکبیرخان کو گرفتار کیا گیاجبکہ ابیٹ آبادمیںملک اسحاق احمدکے نورانی ہوٹل اورمیرج ہال میں چھاپوں میں ایک شخص کوگرفتارکیاگیا۔چارسدہ شہرکے مرکزی مقام ڈی سی چوک میںقائم ریسٹورنٹ فوڈپیلس پرایف آئی اے اورواپڈانے مشترکہ طورپرچھاپہ ماراجہاںاس بات کاانکشاف ہواکہ ہوٹل تین بڑے ایئرکنڈیشنرز کیلیے غیرقانونی بجلی استعمال کررہا ہے ہوٹل کاکوئی میٹرنہیں لگایاگیاگزشتہ کئی سالوںسے ٹرانسفارمرز سے ڈائریکٹ لائن لی گئی ہے جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کانقصان پہنچایاگیا۔ہوٹل کے ایک اہلکار کو گرفتار کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ صادق آباد احمد پورلمہ میں مختلف علاقوںمیںبجلی چوروں کیخلاف چھاپے مختلف تھانوں میں 40 مقدمات درج 83 بجلی چوروںکیخلاف کارروائی شروع کردی گئی‘ 4 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.