وزیراعظم آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم سائفر کے معاملے اور ایک سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کی کال پر پالیسی بیان بھی دیں گے: ذرائع

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج سہہ پہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اہم فیصلوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم سائفر کے معاملے اور ایک سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کی کال پر پالیسی بیان بھی دیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس نے سائفر اور آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سے تحقیقات کی منظوری دی تھی جبکہ گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.