طالبان سے مذاکرات، حکومتی کمیٹی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

طالبان سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی نے عرفان صدیقی کی سربراہی میں وزیر اعظم نواز شریف سے مشاورت کے لئے ملاقات کی جس میں آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اسلام آباد:() وزیر اعظم نواز شریف سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ہونے والی مشاورتی ملاقات میں وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی شریک ہیں۔ ملاقات میں ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال اور مذاکرات کو جاری رکھنے کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ مذاکرات میں اس وقت تعطل پیدا ہو گیا جب یقین دہانیوں کے باوجود ایک طرف دہشت گردی کی کار روائیاں بھی جاری رہیں اور دوسری طرف ایف سی کے تیئس اہلکاروں کو بھی قتل کر دیا گیا۔ ایف سی اہلکاروں کے قتل کے بعد وزیر اعظم نے واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ایسی صورت حال میں مذاکرات کرنا بے معنی نظر آتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.