آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، یونس اور مصباح کی تنزلی

جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن ، بھارت چوتھے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ، یاسر شاہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل 

دبئی () انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ، سری لنکا کے خلاف جادوئی بائولنگ کرانے والے یاسر شاہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ، یونس خان اور کپتان مصباح الحق تنزلی کا شکار ہو گئے ۔ کولمبو ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ سرفہرست جبکہ 97، 97 پوائنٹس کے ساتھ بھارت چوتھے ، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر ہے ۔ بیٹسمین میں لنکن کپتان اینجلو میتھیوز 3 درجے ترقی کر کے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ، یونس خان 3 درجے تنزلی کے ساتھ بیٹنگ میں آٹھویں جبکہ کپتان مصباح الحق 5 درجے تنزلی کے ساتھ 14 ویں نمبر پر آ گئے ۔ اظہر علی نے 7 درجے ترقی کر کے بارہواں نمبر حاصل کر لیا ہے ۔ اسد شفیق کی 6 اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی 5 درجے تنزلی ہوئی ، بائولنگ میں یاسر شاہ 5 درجے ترقی کر کے ٹاپ ٹین میں شامل ، نویں نمبر پر آ گئے ۔

 

تبصرے بند ہیں.