ورلڈ ہاکی لیگ، کواٹر فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا

ورلڈ ہاکی لیگ کے کواٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو ہرانا ہو گا۔ 

انٹورپ: ) بیلجئم میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کا دوسرا کواٹر فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج شام ساڑھے چھ بجے ہو گا۔ پاکستان گروپ اے میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسری نمبر پر ہے۔ گرین شرٹس نے گروپ مرحلے میں پولینڈ کو شکست دی۔ بھارت اور فرانس کے خلاف میچز برابر رہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ گروپ بی میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کیلئے قومی ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ ناکامی کی صورت میں اسے میگا ایونٹ میں شرکت سے محروم ہونا پڑے گا۔ دیگر کواٹر فائنلز میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ آئرلینڈ، بھارت کا ملائیشیا اور میزبان بیلجئیم کا فرانس سے مقابلہ ہو گا۔

 

تبصرے بند ہیں.