بائولنگ ایکشن ٹیسٹ، محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ نہ مل

قومی کرکٹر محمد حفیظ کو دوسرے روز بھی بھارتی ویزہ نہ مل سکا۔ پی سی بی تاریخ میں توسیع ملنے کا انتظار کر رہا ہے۔

کولمبو: () سری لنکا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم تیسرا ٹیسٹ کھیلنے پالی کیلے پہنچ چکی ہے جبکہ کولمبو میں آل رائونڈر محمد حفیظ بھارتی ویزے کے منتظر ہیں۔ بائولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ کو تیس جون اور یکم جولائی کی تاریخ دی گئی تھی جبکہ چودہ دنوں کی ڈیڈ لائن چار جولائی کو ختم ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے سے ہی آئی سی سی سے اس ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست دے چکا ہے۔ پی سی بی کو اب آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.