ورلڈ کپ کوالیفائر ؛ شکست خوردہ ہاکی اسکواڈ پر اعتماد برقرار

لاہور: 

آئرلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کیلیے قومی اسکواڈ کو تبدیل نہ کرنے کا عندیہ دیدیا، سیکریٹری فیڈریشن شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی کی جائیگی اور نہ ہی سینئرز کو واپس بلایا جائیگا۔

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا ہے کہ آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست خبردار کرنے کیلیے کافی ہے ، کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سیکھنا ہو گا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ میں رواں ماہ شیڈول ہاکی ورلڈ لیگ کی بھرپور تیاری کیلیے آئرلینڈ میں موجود ہے۔ عبدالحسیم خان قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں امجد علی، مظہر عباس، نواز اشفاق، علیم بلال، ابوبکر محمود، محمد رضوان جونیئر، عاطف مشتاق، تصور عباس، عماد شکیل بٹ، عمر بھٹہ، محمد عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، اعجاز احمد، اظفر یعقوب اور عمیر سرفراز شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.