ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہار کا ذمہ دار ٹھہرانے پر دکھ ہوا، کوہلی

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد عوام کا رویہ مایوس کن تھا۔ وہ ہر میچ میں پرفارم کرتے آئے، ایک میچ میں نہ چلنے تو ایسا ردعمل افسوس ناک ہے۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے پر انہیں دکھ ہوا۔ عوام کا رویہ مایوس کن تھا۔ وہ ہر میچ میں پرفارم کرتے آئے، ایک میچ میں نہ چلنے پر ایسا ردعمل افسوس ناک ہے۔ کوہلی نے کہا کہ ایسے رویوں سے کھلاڑی مایوس ہو جاتے ہیں۔ بے جا تنقید سے دکھ پہنچتا ہے اور بے حد تکلیف ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.