ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی، شاداب نائب کپتان برقرار

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا، انضمام الحق نے بتایا کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز) حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر،محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.