ورلڈٹی20: سری لنکا نے سینئرزکو پھر اسکواڈ میں طلب کرلیا، مالنگا کپتان مقرر

کولمبو:  سری لنکا نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے سینئر کھلاڑیوں کو پھر سے ٹیم میں طلب کرلیا۔

کپتان لسیتھ مالنگا، انجیلو میتھیوز، فاسٹ بولر نوان کولاسیکرا اور لیفٹ آرم اسپنررنگانا ہیراتھ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں، یہی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش میں ایشیا کپ بھی کھیلے گی۔ سری لنکا نے ان پلیئرز کو حالیہ دورہ بھارت کیلیے منتخب نہیں کیا تھا جس میں ٹیم کو 1-2 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا، مالنگا ٹانگ میں تکلیف کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے، ان کی غیرموجودگی میں دنیش چندیمل نے قیادت کا فریضہ سرانجام دیا تھا۔ منتخب کھلاڑیوں میں کپتان مالنگا، میتھیوز، دنیش چندیمل، دلشان، نروشن ڈیکویلا، شیہان جے سوریا، ملندا سری وردنا، ڈوسن شناکا، چمارا کاپو گدیرا، نوان کولاسیکرا، دشمانتھا چمیرا، تشارا پریرا، سچترا سینانائیکے، ہیراتھ اور جیفری وینڈرسے شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.