ودیا بالن کو وزن گھٹانے کی فکر لگ گئی

ممبئی: بھارتی اداکارہ ودیا بالن اب وزن گھٹانے کی فکر میں ہیں، فلم گھن چکر میں اداکارہ ودیا بالن کو کافی وزن بڑھانا پڑا تھا کیونکہ وہ ایک پنجابی بیوی کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ اس فلم میں ان کے شوہر کا کردار عمران ہاشمی نے ادا کیا تھا اب اداکارہ ایک بار پھر عمران ہاشمی کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ہیں لیکن اس بار وہ اپنا وزن گھٹانا چاہتی ہیں، فلمساز نے ودیا کو وزن گھٹانے کے لیے نہیں کہا لیکن وہ جانتی ہیں کہ وزن گھٹانا اس کردار کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.