لاہور: سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کی طرف سے نئی جماعت بنانے اور الزامات لگائے جانے کے بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام الزامات بے ہودہ ہیں، میں ان سب باتوں کا جواب گجرات جا کر وہاں عوام کے سامنے دوں گا۔وجاہت حسین کی تقریر پر ردعمل دیتے مسلم لیگ ق کے صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ان کا بیان بے ہودہ ہے، میرے چھوٹے بھائی وجاہت حسین نے ہمارے گھر گجرات میں لوگوں سے چند باتیں کی ہیں، آصف زرداری کے متعلق الزام تراشی کی گئی اور میرے بیٹوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ڈالر مانگے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بیٹوں کی ایسی تربیت نہیں کی، میرے کہنے پر بچے فی الحال خاموش ہیں، میں نے تلقین کی ہے ہمیشہ وعدے کا پاس رکھنا ہے، میرے کہنے پر ہی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار شہباز شریف کو ووٹ ڈالا گیا، ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی آصف علی زرداری نے خود آکر ہمیں مبارک باد دی تھی۔
تبصرے بند ہیں.