واٹس ایپ کے نئے فیچرز اور تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کرنے والے تمام آئی فون صارفین استعمال کر سکیں گے۔
اس سے قبل یہ فیچر چند مخصوص اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب آئی فون کے وہ صارفین جو واٹس ایپ کا 22.19.75 ورژن استعمال کر رہے ہیں وہ اس سے مستفید ہو سکیں گے۔
یہ فیچر کیا ہے؟
اکثر اوقات غلط پیغام بھیجنے کی صورت میں آپ اسے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کرنا چاہتے ہیں لیکن غلطی سے وہ ‘ڈیلیٹ فار می’ ہو جاتا ہے، اس صورت میں آپ بالکل بے بس ہو جاتے ہیں اور جسے میسج بھیجا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ لیتا ہے۔
اس فیچر کے تحت اگر آپ نے مذکورہ میسج ڈیلیٹ فار می کر دیا تو اچانک آپ کی اسکرین پر ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں ‘ان ڈو (فیصلہ منسوخ کرنا)’ لکھا نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے سے میسج دوبارہ اسکرین پر آجائے گا اور آپ اسے ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘ کر سکیں گے۔
تبصرے بند ہیں.