والد کی خاطر پاکستان آنے کیلئے بیتاب وقار یونس آسٹریلیا میں پھنس گئے

سڈنی پہنچنے کے بعد سابق کپتان نیو ساؤتھ ویلز کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں چلے گئے

سڈنی (سپو ر ٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد اس وقت شدید علیل ہیں، جس کیلئے وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں تاہم ایسے میں آسٹریلیا میں پھنس گئے ہیں۔قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ پر موجود وقار یونس ٹور مکمل کرنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے پاس آسٹریلیا پہنچے۔سڈنی پہنچنے کے بعد وہ نیو ساؤتھ ویلز کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں چلے گئے تاہم اسی دوران لاہور میں ان کے والد کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور انھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔والد کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی وقار یونس بھی پریشان ہوگئے، تاہم وہ اس وقت قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں وہاں سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔وقار یونس پاکستان آنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم انہیں نیوساؤتھ ویلز قوانین کے مطابق قرنطینہ بھی مکمل کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.