واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے باہر ڈرون اڑانے والا مشتبہ شخص گرفتا

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر ڈرون اڑانے پر ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واشنگٹن: () امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق ایک شخص وائٹ ہاؤس کے قریب لفایٹ پارک میں چھوٹا ڈرون اڑا رہا تھا۔ ڈرون تیس میٹر کی بلندی تک پہنچا تھا کہ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے اسے ڈرون اتارنے کا حکم دیا اور اس نے فوری طور پر عمل کیا۔ جس کے بعد اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ارد گرد کے علاقے کی چیکنگ کے بعد محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔ مشتبہ شخص کے وائٹ ہاؤس کے قریب ڈرون اڑانے کا مقصد نہیں بتایا گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.