ن لیگ کی پارٹنر شپ ٹوٹنے والی ہے: شیخ رشید کا دعویٰ

ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کےگردگھوم رہی ہے اور شہبازشریف شوپیس ہے: سابق وزیر کا بیان

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کےگردگھوم رہی ہے اور شہبازشریف شوپیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے اور  رابطے لندن سے ہورہے ہیں جہاں مایوسی  چھائی ہے جب کہ (ن)  لیگ کی پارٹنر شپ ٹوٹنے والی ہے۔

سابق وزیر کاکہنا تھا کہ اسحاق ڈار چین اور روس کا نام لینے سے پہلے شہباز شریف سے پوچھ لیں، رانا ثنااللہ  کی بڑھکیں ان کے گلے پڑنے والی  ہیں، دس پندرہ دن میں پتا چل جائےگا کہ کال آتی ہے یا کال پڑتا  ہے۔

تبصرے بند ہیں.