ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید کورونا میں مبتلا

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نوید علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں نوید علی نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ ان کی طبیعت گزشتہ چند روز سے خراب تھی اور انہوں نے بخار سمیت دیگر علامات پر کورونا ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت آگیا۔میاں نوید علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے اور ان کی حالت اب بہتر ہے، لیگی ایم پی اے نے صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.