نیپرا کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 29 ستمبر کو عوامی سماعت کی۔
نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پر ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.