نیوزی لینڈ کے ایمپائر ٹونی ہل ایلیٹ پینل سے مستعفی

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور امپائر ٹونی ہل نے آئی سی سی امپائرز کے ایلیٹ پینل سے استعفیٰ دے دیا۔

دبئی: ) ٹونی ہل ایلیٹ پینل سے مسستعفیٰ ہونے کے بعد جلد نیوزی لینڈ کرکٹ امپائر کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ امپائر ٹونی ہل نے 11 سال آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں خدمات انجام دیں۔ انھیں 2009ء میں ایلیٹ پینل میں ترقی دے دی گئی۔ ٹونی ہل نے 1998ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور اپنے 15 سالہ کیرئیر کے دوران 40 ٹی ٹوئنٹی، 96 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ انھوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کی۔ اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں ٹونی ہل نے سڈنی میں ہونے والے ایشز ٹیسٹ میں تھرڈ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔

تبصرے بند ہیں.