Latest National, International, Sports & Business News

نیوزی لینڈ کرکٹ نے انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کوحتمی شکل دے دی

ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ سیریز نومبر کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان

کرائسٹ چرچ (سپو ر ٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ نے انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کوحتمی شکل دے دی۔نیوزی لینڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ انٹرنیشنل میچز کی تاریخیں اور وینیوز کو حتمی شکل دی جارہی ہے، چاروں بورڈز، حکومت اور دیگر متعلقہ لوگوں سے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل سیزن کا آغاز وسیٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ہوگا، ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ سیریز نومبر کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ نے بتایا کہ ٹیموں کو قرنطینہ کے دوران ٹریننگ کی سہولت میسر ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.